ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ’پاور ٹی وی ‘ کو بند کرنے کے خلاف اتر اکنڑا پتر کرترا سنگھا نے دیا میمورنڈم

کاروار: ’پاور ٹی وی ‘ کو بند کرنے کے خلاف اتر اکنڑا پتر کرترا سنگھا نے دیا میمورنڈم

Thu, 01 Oct 2020 12:16:04    S.O. News Service

کاروار یکم ؍ اکتوبر (ایس او نیوز) پرائیویٹ نیوز چینل ’پاور ٹی وی ‘ کو حکومت کی طرف سے بند کردئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اترا کنڑا پترکرترا سنگھا کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کے توسط سے ریاستی گورنرکو ایک میمورنڈم دیا گیا۔

احتجاج میں شامل  صحافیوں نے کاروار پریس کلب سے جلوس نکالااور ڈی سی کے  دفتر تک  پہنچ کر ورکنگ جرنلسٹ اور کرناٹکا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میمورنڈم سونپا۔جس میں  کہا   گیا ہے کہ کرناٹکا کی تاریخ میں کسی نیوز چینل کوسرکاری حکم سے بند کیے جانے کا  ایک بھی معاملہ نہیں ہے ۔لیکن ایڈی یورپا کی حکومت میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک لائیو نیوز چینل کو بند کردیا گیا ہے۔اور یہ قابل مذمت اقدام ہے۔اگر چینل کے خلاف کوئی الزام تھا تو اس کوعدالت میں حل کیا جاسکتا تھا۔مگر اچانک دھاوابول کر چینل کو بندکردینے کا مطلب میڈیا کا گلا گھونٹنے  جیسا ہے۔ اس لئے فوری طور پر لائیو چینل کی نشریات جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ٹی بی ہریکنترا، کرناٹکا جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر کڈتوک منجو، پاور ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر اودئے نائک برگی سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دیگر نمائندے موجود تھے۔


Share: